اکاونٹ بنائیں 

میرا کلاوڈ والیٹ 

WAX  پلاٹ فارم اورNFT کلاوڈ وا لیٹ ایک انتہائی اسان  وا لیٹ ہے جس کے ذریعے اپ WAXبلاک چین استعمال کر سکتے ہیں۔ WAX ٹیم اس  کی میزبان ہیں اور یہ ٹیم اپ کو ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے لاگ ان کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یادرکھیں  کہ اپ نے لاگ ان کا کونسا  طریقہ اپنایا ہے، پاس ورڈ اور اپ کا 2fa جو لاگ ان  کے بعد سیٹ کیا جاتا ہے۔ 

 اپ کےکلاوڈ وا لیٹ اکاونٹ کا نام ۴۔۵ حروف پر مبنی ہوتا ہے جس کے اگے wam.لگا ہوتا ہے ۔

کلاوڈ وا لیٹ ایک مرکزی وا لیٹ  ہے : اس کی بدولت اپ گیمز، NFT مارکیٹ اورWAXسے جان پہچان رکھ سکتے ہیں۔

اگر اپ کے پاس دولت  جمع ہونے لگ گئی ہے تو اپنے اکاونٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے  اپ کو خد اقدامات لینے ہوں گے۔ عام طور پر کر پٹو کرنسی کے لیے خد ہی حفاظتی اقدامات لینے پڑتے ہیں مگر شروع میں ضرورت نہیں ہوتی کیوں کہ زیادہ تر لوگ صرف اس کو استعمال کر کے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ایسے لوگوں کا مقصد صرفWAX سے جان پہچان بنانا ہوتا ہے۔

WAX کلاوڈ والیٹ اکاونٹ کیسے بناتے ہیں؟

 سب سے پہلے  اپhttps://wallet.wax.io/ کو چلائیں اور  اکاونٹ سائن اپ کا طریقہ چنیں۔

جب اپ نے اکاونٹ بنا لیا ہو، تب اپ WAX کلاوڈ وا لیٹ سے اچھے طریقے سے واقفیت حاصل کر لیں۔ 

  1.  والیٹ کا نام

 یہ اپ کا پہلے سے طہ شدہ نام ہےجس کا اختتام.wamسے ہوتا ہےیہ وہی نام ہے جو WAX بلاک چین کے اکاونٹ کا نام  ہے ۔اس کے ذریعے اپ NFT اور ٹوکن وصول کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی  تحفہ جیتنے کے بھی موقع مل سکتے ہیں۔ یہ نام اپ بدل بھی  سکتے ہیں  مگر یہ تب ہی ممکن ہے جب اپ خد حفاظتی اکاونٹ بنانے گے۔

  1.  WAX بلاک چین پر ٹوکن بھیجیں اور وصول کریں 

 دیگر بلاک چین کے برعکس WAXP کلاوڈ والیٹ  سے WAX  بھیجنا اور وصول کرنا  بہت اسان ہے۔  بس اپ کو وصول کرنے والے کا نام  .wam کے پتے سےاور رقم درج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے یا پھرQR کوڈ شئر کر سکتے ہیں۔

  1.  نیٹ ورک کے وسائل

CPU, NET, & RAM کی تمام تفصیلات  جاننا اپ کے لیے بہت ضروری ہے جس کی بدولت اپ WAXکو جمع کر سکیں گے۔ بلاک چین  پرٹرانزیکشن  یا WAX میں ڈیٹا جمع کرنے کی گنجائش  جیسی تمام چیزوں کے لیے وسائل ہونا ضروری ہیں۔ 

  1. تھرڈ پارٹی کے ذریعےWAXPکی خریداری کریں 

اس ٹیب کے ذریعے اسانی سے WAXP خریدا جا سکتا ہے؛ یہاں پر تمام وو جگہیں موجود ہیں جہاں سے یہ ٹوکن مل سکتا  ہے۔

  1. نیویگیشن مینو

یہاں اپ اپنےNFTکے ذخیرے اسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔WAXکے ذریعےروزانہ انعامات جیتنے کا موقع،خبریں ، DeFiاورbridgeETHحاصل کرسکتےہیں.

  کچھ ضروری باتیں  جو مد نظر رکھنی ضروری ہیں:

  • انعامات جمع کرنا

بلاک پروڈیوسر  کے ساتھ انتخابات جیسے اہم فیصلوں پر ووٹ  ڈالنے کے لیے  اپنےWAXPٹوکن کو داو پر لگائیں۔

 باقاعدگی سے ووٹ کرنے سے اپ کوWAX انعامات ملیں گے جس کی وجہ سے اپ کے ووٹ کو مضبوطی حاصل ہوگی۔

مزید تفصیلات کے لیے ادھر دیکھیں۔ 

  • ETH bridge

ETH، BUSD، USDT اورDAI، ٹوکنز جیسےکہ ERC20سمیت دو بلاکچینز کے درمیان کر پٹو اثاثوں کی منتقلی کی اجازت دیتا ہے۔۔  WAXP ٹوکن ہولڈرز کو اپنے ٹوکنز کو WAXE میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔WAXE ایک Ethereum ERC20 ٹوکن ہے، اور اسے WAXE-ETH لیکویڈیٹی پول میں جمع کیا جا سکتا ہے۔

  • DeFi

WAXE-ETH حاصل کرنے کے لیے ہر دور کے آغاز سے پہلے اپنے WAXG ٹوکن اور Ethereum میں تبدیل کریں اور WAXE کوWAXP اپنے جوڑے کو داؤ پر لگائیں۔ اس سب کو کرنے کا اسان طریقہ  اس و ڈیو میں دیا گیا ہے۔

  1.  WAX پر ٹوکنز کی فہرست 

WAX ایکو سسٹم کے اندر آپ کو معلوم ہو گا کہ کئی بار مختلف پروجیکٹس اپنا اپنا ٹوکن پیش کرتے ہیں جو ہر پروجیکٹ میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ ٹوکن ٹریک رکھنے کے لیے اہم ہیں اور یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔ اوپر کی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس اکاؤنٹ میںFarming Tale’s Sestertiusکا ٹوکن ہے۔

  1. سیٹنگز

 FA2 ٹیب کے اندر آپ کو اپنی بنیادی معلومات میں ترمیم کرنے اور  تصدیق کو فعال کرنے کی صلاحیت موجود ہوگی۔WAX آپ خود نظم شدہ وا لیٹ کے ساتھ استعمال کے لیے ایک نیا اکاؤنٹ بنانے کے لیے بھی یہاں آئیں گے۔

کلاؤڈ والیٹ

DAPPs اور NFT کلاؤڈ وا لیٹWAX بازاروں کے ساتھ استعمال میں بہت آسان ہے۔ آپ کو صرف ویب سائٹ یا مارکیٹ پلیس سے پاپ اپ کی اجازت دینے کی ضرورت ہوگی اور اس لاگ ان بٹن کو دبائیں۔

WAX کے صارفین کلاوڈوالیٹ کا استعمال صرف بلاک چین کے ساتھ  کرتے ہیں کیونکہ اس کو استعمال کرنا انتہائی اسان ہے۔

اگلے باب میں ہم دیکھیں گے کہ آپ خود سے منظم اکاؤنٹ کیسے ترتیب دے سکتے ہیں، وہ آپ کو اپنے اکاؤنٹ کا نام منتخب کرنے کی اجازت دیتے ہیں، لیکن آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ اور منظم کرنے کی تمام ذمہ داری آپ کے ہاتھ میں چھوڑ دیتے ہیں۔

 اگر آپ چاہیں تو آپ کے پاس ہارڈویر  وا لیٹ بھی استعمال کرنے کا اختیار بھی ہے۔

۔۔۔۔

سیلف مینیجڈ وا لیٹ کیا ہے؟

سیلف مینیجڈ وا لیٹ کا مطلب ہے کہ آپ اپنی حفاظت کے خود ذمہ دار ہیں۔ اس بات کی گہرائی میں جانا ضروری  نہیں ہے کہ پرائیویٹ اور پبلک کیز  کیسے کام کرتی ہیں، مگر اگر اپ دلچسپی رکھتے ہیں تو  اس مضمون کو پڑھ لیں:

WAX اور NFTs  کلاؤڈ والیٹ پر سیلف مینیجڈ اکاؤنٹ استعمال کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو اپنےپر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ آپ کو کچھ اختیارات بھی ملتے ہیں جیسے حسب ضرورت اجازتیں، اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے کے لیے متعدد کیز، اکاؤنٹ کو بچانے کے لیے ترتیب اور مختلف  متبادل ملتے ہیں۔

خود سے منظم اکاؤنٹ رکھنے کا سب سے بڑا خطرہ صارف خود ہے۔ وہ اس لیے کہ  اگر آپ نے اپنا اکاؤنٹ صحیح طریقے سے ترتیب نہیں دیا ہے، اور اپنے بیک اپ اور رسک مینجمنٹ کو صحیح طریقے سے کیا ہے، تو آپ کو سب کچھ کھونے کا خطرہ ہے اور کوئی بھی آپ کی حفاظت نہیں کر سکتا۔ اگر آپ کی ہارڈ ڈرائیو کریش ہو جاتی ہے، اگر آپ اسکام ہو جاتے ہیں، اگر آپ کو ہیک کر لیا جاتا ہے، اگر آپ زخمی ہو جاتے ہیں اور اپنا پاس ورڈ بھول جاتے ہیں،  تو اپ کو نقصان ہوگا۔

ان خطرات کو سنبھالنے کے بہت سے طریقے ہیں، لیکن اس کی دمہ داری  اپ پر ہے کہ کم از کم، اپنی  پرائیویٹ کیز کے متعدد بیک اپ بنائیں۔

کسی کے لیے خود سے منظم اکاؤنٹ بنانے کی سب سے عام وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کا نام خود منتخب کر سکتا ہے۔

شامل ہونے چاہیئے۔ a-z اس پراپ اپنے اکاونٹ کا کوئی بھی نام رکھ سکتے ہیں جس میں ۱۲ حروف ہوں جس میں ۱۔۵  اور 

اپ ایک پریمیم اکاونٹ  بھی بنا سکتے ہیں جس میں ۱۲ سے کم حروف کا استعمال ہوتا ہے مگر اس کے بارے میں ہم بعد میں بات کریں گے۔

اپنا خود سے منظم اکاؤنٹ کیسے بناؤں؟

سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ کلاؤڈ وا لیٹ سیٹ اپ کرنے کے لیے اپنے مفت اکاونٹ کا استعمال کریں تاکہ اپنا خود سے منظم اکاؤنٹ بنائیں۔ یہ والیٹ کے انٹرفیس کے اندر سے کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے کہ یہ ہو جائے، آپ کو استعمال کرنے کے لیے  کیز کا جوڑا بنانے کے لیے ایک جگہ کی ضرورت ہوگی۔ یہ سب سے  والیٹ کے اندر کیا جا سکتا ہے۔ نیچے دی گئی گائیڈ میں میں اینکر ڈیسک ٹاپ والیٹ استعمال  ہو رہا ہے۔ آپ کے پاس اپنی پرائیویٹ کیز کے لیے ہارڈویر والیٹ جیسے لیجر اور/یا ٹریزر استعمال کرنے کا اختیار بھی ہے۔ اس پر مزید اگلے باب ‘ہارڈویئر  والیٹ(ایڈوانسڈ)’ میں بات کریں گے۔یہاں سے اینکر ڈاون لوڈ  کریں: 

https://github.com/greymass/anchor/releases

پھر آپ کو اپنی پبلک کیز، اور اکاؤنٹ کا نام( جو آپ چاہتے ہیں) درج کرنے کی ضرورت ہے۔ لیے اس بات کو اہم ترجیع دیں  کہ اپ کے پاس وسائل،کچھ WAX  کے لیے CPU اورNET کی صحیح مقدار موجود ہو۔  اپ کو NFTs کی زیادہ تعداد رکھنا  پسند ہیں تو RAM کو بڑھا لیں(یہ بعد میں بھی کر سکتے ہیں)۔

CPU کی ٹریڈنگ یا گیمز کھیلنےکے لیے سلیف مینیجڈ  اکاونٹ استعمال کرنے  کا ارادہ رکھتے ہیں  تو بعد میں آپ کے ٹوکنز واپس حاصل کرنے کے لیے ان کو ہٹایا جا سکتا ہے، جس میں ۷۲ گھنٹے لگتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی پبلک/ پرائیویٹ  کیز کا جوڑا نہیں ہے، تو آپ اینکر والیٹ کے اندر ایک بنا سکتے ہیں (یہاں سے لنک ڈاؤن لوڈ کریں)۔

A screenshot of a computer

Description automatically generated

جب آپ اپنی کیز تیار کرتے ہیں، تو یقینی بنائیں کہ آپ اسے محفوظ مقام پر کاپی کر لیا ہے۔

یہ ایکUSB اسٹک بھی ہو سکتی ہے یا ایک انکرپٹڈ فائل جس کا صرف اپ کو پتہ ہو۔

اگر اپ چاہیں تو اپ اس و ڈیو کے ذریعے اینکر بنانا سیکھ سکتے ہیں۔

خلاصہ

ایک سیلف مینیجڈ اکاؤنٹ آپ کے کرپٹو اورNFTs کو ذخیرہ کرنے کا ایک محفوظ اور بہترین طریقہ ہے۔آپ کلاؤڈ سروس استعمال کرنے کے خطرے کو دور کرتے ہیں، لیکن اپنی کیز خود سنبھالنے کا خطرہ شامل کرتے ہیں۔ ایک سیلف مینیجڈ اکاؤنٹ صرف اتنا ہی محفوظ ہے جتنا آپ کے سیٹ اپ ہے۔

اگر آپ لاپرواہ  ہیں اور اپنے سامان کا صحیح طریقے سے بیک اپ نہیں لیتے ہیں، تو آپ اپنے کر پٹوکو تک مکمل طور پر کھو بیٹھنے کے ڈر میں رہیں گے۔ بہت سے طریقے ہیں جن سے آپ اس خطرے کو کم کر سکتے ہیں، اور دیگر خطرات۔

 ایک طریقہ ہارڈ ویئر والیٹ استعمال کرنا ہے۔ لیکن اگر آپ کے کمپیوٹر کے چوری ہونے یا کریش ہونے کی نوبت اجاتی ہے تو  یہ تسلی  ضرور رکھیں  کے آپ نے اپنی چابیاں کا محفوظ بیک اپ بنایا ہوا ہے۔ ہارڈ ڈرائیو کی ناکامی کوئی معمولی بات نہیں ہے۔

 اگر آپ اپنے بیک اپ کو صرف ایک جگہ پر اسٹور کرتے ہیں، اور وہ غائب ہوجاتا ہے، تو آپ اپنی تمام چیزوں کے استعمال سےمحروم رہ جائیں گے۔

 تو براہ کرم، دیر ہونے سے پہلے اس کا بیک اپ لیں۔

اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کےلیے ذیل میں دیے گئے  وسائل کو پڑھ لیں۔

۔۔۔۔

ہارڈویئر  وا لیٹ – لیجر اور ٹریزر (ایڈوانسڈ)

ہارڈ ویئر والیٹ کیا ہے؟

آئیے ہم بنیادی باتوں سے شروعات کرتے ہیں، ہارڈویئر والیٹ ایک   خصوصی ڈیوائس ہے جس کا واحد کام کرپٹو والیٹ  کی طرح کام کرنا ہے۔ آپ اپنا ولیٹ  خد بنا سکتے ہیں، یا عام  طریقہ یہ ہے کہ لیجر اور ٹریزر سے ایک خرید سکتے ہیں ۔ ان کے مختلف ماڈلز ہیں، جن کے فائدے اور نقصانات ہیں، لیکن عام طور پر،  یہ ایک محفوظ ڈیوائس  ہے جب تک کہ آپ محتاط رہیں کہ آپ کسی قسم کے لین دین پر دستخط کر یں۔

ہارڈ ویئر والیٹ کے بارے میں جو چیز طاقتور ہے وہ یہ ہے کہ اس کے اندر پرائیویٹ کیز  چھپی ہوئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس نے آپ کے کمپیوٹر پر کوئی نشان نہیں چھوڑا ہے۔

دوسرا پہلو یہ ہے کہ کسی بھی لین دین پر دستخط کرنے کے لیے، آپ کو ڈیوائس پر ہی ٹرانزیکشن کی تصدیق کرنی ہوگی ۔

 اس کے لیے “انسانی بات چیت کا ثبوت” درکار ہوتا ہے، یعنی آپ کو لین دین پر دستخط کرنے کے لیے اس بٹن کو دبانا ہوگا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈیوائس آپ کے کر پٹو کو اسٹور کرنے کا ایک    انسانی غلطی  سے  پاک طریقہ ہے۔

مگر یہ طریقہ ۱۰۰فیصد  محفوظ نہیں ہیں ؛ اگر ہیکر کو آپ کے  والیٹ تک  پہنچ  جائے تو وہ اس کو  متاثر کر سکتا ہے۔

لہذا ہمیشہ محتاط رہیں، اور اگر یہ چوری ہو گیا ہے، تو آپ امید رکھیں کہ آپ کے پاس ایک  آلہ پاس ورڈ ہو۔

WAXکے لیے آپ کے پاس بہترین آپشن کیا ہیں؟

WAXایپ کے ذریعےEOSٹریزر اور لیجر  کے اندرکی سپورٹ حاصل ہوتی ہے۔ مگر  ٹریزر کے ساتھ صرفEOSیا  ٹریزرT مڈل کی سپورٹ موجود ہے۔EOSایک الگ بلاک چین ہے، لیکن یہ ایک ہی پرائیویٹ  کیز/پبلک  کیز الگورتھم کا استعمال کرتا ہے ۔ لہذا آپ اسےWAXکے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

WAXپر آپ کی پبلک کیزمیں 2 مختلف فارمیٹس  میں  موجود  ہیں جو کہ اس بات پر منحصر ہے کہ یہ کس طرح بنی ہے۔ 

یہ ان دونوں کے لیے ایک ہی پرائیویٹ کیز د ہے، لہذا ان تفصیلات کے بارے میں الجھن میں نہ پڑیں۔

تاہم ،یہ جاننا اچھا ہے کہ جب آپ کوئی گائیڈ پڑھتے ہیں یا کوئی دستاویز دیکھتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ  پبلک کیزEOS یاPUB_K1 سے شروع ہوتی ہیں۔

یہ ۲ پبلک کیز ، ۱ ایک پرائیویٹ  کیز کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں:

PUB_K1_7SNVbFtHX1jEzwZR6SCSrU23AdAVNUS3YXSh75MMafPNtPuP5v

EOS7SNVbFtHX1jEzwZR6SCSrU23AdAVNUS3YXSh75MMafPNq2L248

ہارڈویر  والیٹ کس کے لیے ہیں؟

سادہ جواب یہ ہے کہ: کوئی بھی جس کے پاس کرپٹو میں اتنی رقم ہے کہ اسے اس شخص کے لیے اعلیٰ سمجھا جائے۔

اگر آپ کسی وجہ سے اس رقم کو کھو دیتے ہیں، تو یہ ایک مشکل وقت ہوگا۔ اب، ہارڈویئر والیٹ کامل نہیں ہیں، نہ ہی وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ لیکن وہ ایک بہترین  انٹرفیس ہے جو سیکیورٹی میں اضافہ کرتا ہے جو اس سے زیادہ ہے جو زیادہ تر صارفین کے پاس ہوتا ہے۔

اگر آپ ٹیک سیوی ہیں اور پرائیویٹ کیز اور انتہائی محفوظ پاس ورڈز کا  استعمال کرتے ہیں، تو آپ دوسرے طریقے تلاش کر سکتے ہیں جن کے لیے کسی کمپنی سے پروڈکٹ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم یہ ایک طریقہ کار ہے جس سے زیادہ تر لوگ آرام سے کام کرتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس ہارڈویئر والیٹ نہیں ہے، تو آپ اس ریفرل لنک کے ساتھ ایک خرید سکتے ہیں، اگر آپ میری مدد نہیں کرنا چاہتے ہیں، تو صرف ریفرل کو ہٹا دیں اور اس سے قطع نظر اسے دیکھیں۔

اپ ہمیشہ پروڈیوسر سے براہ راست ہارڈویئر والیٹ خریدیں۔ کوئی بھی تیسرا فریق خطرہ بن سکتا ہے۔ 

جب آپ اسے ترتیب دیتے ہیں، ت اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے لیے پہلا قدم اپنے پاسفریز کو محفوظ کرنا ہے۔

اپنے لیجر کو ترتیب دیں اور پبلک کیز کا استعمال کریں۔

اگر آپ کو اپنے لیجر کو کروم سے جوڑتے واقت کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے، تو آپ کو گائیڈ کے نیچے اس پر نوٹس مل جائے گا۔یہ گائیڈ لیجر کا استعمال کرے گا، بنیادی طور پر اس لیے کہ یہ وہ آلہ ہے جو میں نے خود حاصل کیا ہے۔ پہلا قدم یہ ہے کہ اپنا لیجرکو ترتیب دیں، اور پھرEOS ایپ انسٹال کریں۔ اپ کے پاس جو بھی ورژن ہوگا، وہ آپکے انٹرفیس سے تھوڑا مختلف نظر آ سکتا ہے لیکن عمل ایک ہی ہے۔

  • مرحلہ 1: اپنے لیجر لائیو سافٹ ویئر میں EOS ایپ انسٹال کریں۔
  • مرحلہ 2: اسے بلاکس سے جوڑیں۔

آپ اینکر کے ذریعے بھی ایسا کر سکتے ہیں، لیکن اس گائیڈ میں ہم بلاکس ویب انٹرفیس پر توجہ دیں گے۔

  •  مرحلہ 3: انڈیسزکا انتخاب کریں اور اس کو HID سے جوڑیں (یا بلوتوتھ اگر لیجرX ہے)  

انڈیسز0  سے شروع ہوتے ہیں، اور آپ اپنے لیجر میں صرف ادھر ہے جہاں سے استعمال کرتے ہیں۔

آپ کے لیجر میں آپ0  سے شروع ہوتےہی آگے بڑھتے ہیں اور یہ کئی ٹن کیز کے جوڑے مل سکیں گے۔

لہذا اگر آپ سرچ انڈیکس میں (۱۰) درج کرتے ہیں، تو آپ کو اپنی فہرست کا نمبر ۱۱ ملتا ہے۔ 

اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ آپ کون سا انڈیکس نمبر استعمال کرتے ہیں، جب تک کہ آپ اسے یاد رکھیں۔

  • مرحلہ 4:اپنی پبلک کیزتلاش کریں۔

نیچے دی گئی فہرست میں، آپ کو انانڈیسز کی کیز ملیں گی جنہیں ہم پہلے تلاش کرتے ہیں، جو ۱۰، ۱۱ اور ۱۲ تھیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نیچے پبلک کیزPUB_K1 ۔سے شروع ہوتی ہیں۔ اگریہEOS کہتا ہے،یہ بھی بالکل ٹھیک ہے۔ کچھ والیٹ جن کے ساتھ آپ بات چیت کرتے ہیں وہ دوسری صورتحال بیان  کرتے ہیں، لیکن یہ صرف اس وجہ سے ہے کہ وہ پرانے پبلک کیز کی شکل استعمال کرتے ہیں۔

  • مرحلہ 5: اپنی  پبلک کیزکو کاپی کریں۔

پنی پبلک کیز کاپی کریں، یہ خفیہ یا پرائیویٹ نہیں ہیں، بلکہ جب آپ انہیں کسی اکاؤنٹ میں شامل کرتے ہیں، تو کوئی بھی انہیں دیکھ سکتا ہے۔ لیکن انہیں ایسی جگہ پر اسٹور کریں جہاں آپ آسانی سے اس تک پہنچ سکیں   جب آپ اسے کسی اکاؤنٹ میں کیزکے طور پر شامل کرنا چاہتے ہیں، یا نیا اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہیں۔eosio یاWAX پر مبنی بلاکچین پر کسی بھی خود انتظام شدہ اکاؤنٹ میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔

آپ اسے متعدد اکاؤنٹس کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو کروم کے ساتھ کوئ مسئلہ درپیش ہے، تو اسے آزمائیں۔

  • کروم : 

https://academy.anyo.io/course/hardware-wallets-advanced/chrome%3A//flags/#enable-experimental-web-platform-features

  •  کروم کو بندھ کر کے دوبارہ چلایں۔
  • wax.bloks.io کو چھلانے کی کوشش کر کے اوردہ بارا لاگ ان کرنے کی کوشش کریں۔

اگر اپ Arbitarary ڈیٹا کو آن کرنا چاہتے ہیں تو EOSایپ پر لیجر کی ترتیبات میں کیا جاتا ہے۔  

کورس مرکز:
بلاک ایکسپلوررز
WAXکا تعارف

خریدنے کا طریقہ NFTs
NFTs کیسے بنائیں؟
وسائل کو مینیج کرنا
WAXP ٹوکن
WAX جائزہ گورننس سسٹم
پروجیکٹس ڈویلپرز اور نوڈ آپریٹرز WAX ٹیسٹ نیٹ تک کیسے رسائی حاصل کریں۔کے لیے
اکاونٹ بنائیں
کورس کا خلاصہ

Translated and published with permission from Anders (WAX Sweden). Original: https://academy.anyo.io/