NFTs کیسے بنائیں؟

WAX پر NFTs

جیسا کہ ہم نے اس کورس میں پہلے ذکر کیا ہے، WAX پر آپ کے پاس دونوں Atomicassets اور Simpleassets NFT  ایک  اؑعلی معیارپر ہیں۔ وہ مختلف صلاحیتوں کے ساتھ آتے ہیں جو بالکل وہی ہو سکتی ہے جس کی بڑے پروجیکٹس کو ضرورت محسوس ہوتی ہے، لہذا آگے بڑھنے سے پہلے ان دونوں پر تھوڑا سا غور کر لیں۔ لیکن زیادہ تر امکان ہے کہ، آپ Atomicassets NFT کا معیار استعمال کریں گے، کیونکہ یہ موجودہ ٹولزاور بازاروں میں سب سے زیادہ تعاون یافتہ ہے اور اس میں کچھ  میں واقعی اعلی خصوصیات ہیں۔

NFTs شروع کرنے کے لیے آپ کو سمارٹ کنٹریکٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

WAX پر کوئی بھی NFTs کو براہ راست Atomicassets سمارٹ کنٹریکٹ کے ذریعے سے لانچ کر سکتے ہیں۔ اس کام میں مدد کے لیے متعدد یوزر انٹرفیس ٹولز موجود ہیں۔ سب سے زیادہ استعمال ہونے والے Atomichub.io اور Neftyblocks.com ہیں۔ سیلز، آپ کی اپنی ویب سائٹ پر عمل درآمد، پیک اور مزید چیزوں کے استعمال کے لیے موجودہ معاہدے موجود ہیں۔

چونکہ زیادہ تر پروجیکٹس Atomicassets کا استعمال کرتے ہیں، اس لیے ہم اس NFT معیار پر توجہ مرکوز کریں گے۔

WAX NFT معیارات ناقابل تغیر اور متغیر دونوں ڈیٹا فیلڈز کی اجازت دیتے ہیں۔ مطلب کچھ معلومات ناقابل تغیر ہے، اور کچھ متغیر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب کہ اثاثہ کی شناخت، نام، نایابیت وغیرہ ناقابل تغیر ہو سکتے ہیں، معنی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ آپ “سطح” جیسی فیلڈ بھی شامل کر سکتے ہیں، جس کو بدلا جاسکتا ہے، یعنی اسے بعد میں کلیکشن کے مالک کے ذریعے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ واقعی اچھی چیزوں کی اجازت دیتا جیسے تجربہ حاصل کرنا، NFT پر تعمیر کرنا یا کرنا، ممبرشپ، گیمز اور بہت کچھ ۔

مجموعہ کا نام

مجموعہ کا نام شاید سب سے اہم پہلو ہے۔ آپ مجموعہ کا کوئی بھی نام منتخب کر سکتے ہیں جب تک کہ یہ ۱۲ حروف کا ہو (a-z, ۱-۵)۔ یہ زیادہ تر لوگوں کے لیے سچ ہے، کیونکہ پریمیم اکاؤنٹس کے لیے بولی لگانے کے لیے WAX پر ایک خصوصیت بھی موجود ہے، جہاں پر اکاؤنٹ کے نام ۱۲ حروف سے چھوٹے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ ایسے مجموعے تلاش کر سکیں گے جن کے چھوٹے نام ہوں، جیسے anyo.b1، alien.worlds وغیرہ۔

مجموعہ کا نام NFT کا “برانڈ” ہے۔ شاید یہ فنکاروں کا نام، گیم کا نام، کمپنی کا نام یا اس سے ملتا جلتا  ہو سکتا ہے۔ معلومات کا یہ ٹکڑا انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ کسی مجموعہ یا NFT کو خریدنے سے پہلے اس کی تصدیق کرنے کا ایک انتہائی آسان طریقہ ہے۔

مجموعہ کا نام ناقابل تغیر ہے اور بعد میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

سکیما

NFT سکیما NFT کی وہ قسم ہے جسے آپ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ مختلف قسم کے NFTs کو الگ کرنے کے لیے یہ ایک بہترین ٹول ہے، شاید “آرٹ”، “زمین”، “پیکس”، “ہتھیار”، “ممبرشپ”، “جوتے” یا “گیئر” ایک مجموعہ میں اسکیما ہو سکتے ہیں۔ اس سے بازاروں اور دیگر ٹولز کو آپ کے کلیکشن میں NFTs کو فلٹر کرنے میں مدد ملتی ہے جو صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق آسانی سے براؤز کر سکیں۔ اس کے ذریعے سے مناسب طریقے سے سوچنے سے آپ کو طویل مدت کے کیے مدد ملے سکتی ہے۔ اسکیماس یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ اسکیما کے تحت ٹیمپلیٹس پر فیلڈز کے طور پر کن صفات کو شامل کیا جائے گا۔ صفات نمبرز، ٹیکسٹ، امیجز، ویڈیوز وغیرہ کے لیے فیلڈز ہو سکتے ہیں۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق انتساب کا نام دے سکتے ہیں، حالانکہ کچھ ایسے تجویز کردہ ہیں جو خودکار طور پر زیادہ تر بازاروں کے ذریعے فلٹرنگ میں شامل کیے جاتے ہیں۔ یہ ہو سکتا ہے:

  • img : تصاویر کے لیے جیسے png، gif، jpeg
  • ویڈیو : ویڈیو فائلوں، mp4 وغیرہ کے لیے
  • نایاب، تغیر، معیار، قسم، شارڈ : اگر آپ کے NFTs میں نایابیت یا یہ صفات ہیں
  • آرٹسٹ : اگر آپ کے پاس اپنے کام کے لیے مختلف فنکار ہیں۔
  • اگر اسکیما کو “پیکس” کہا جاتا ہے، تو atomichub ناموں کے لیے فلٹر بنائے گا۔

اسکیموں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم، آپ اسکیما میں صفات شامل کر سکتے ہیں، لیکن انہیں ہٹا نہیں سکتے۔

ٹیمپلیٹس

اگرچہ آپ کو ٹیمپلیٹ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ کو ایسا کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ تقریباً تمام ٹولز ڈیٹا کو فلٹر کرنے کے لیے ٹیمپلیٹ کا استعمال کرتے ہیں جیسے سیلز، سپلائی وغیرہ۔

ٹیمپلیٹس وہ ہیں جسے آپ استعمال کرتے ہیں اگر آپ ایک ہی ڈیزائن کی متعدد کاپیاں بنانا چاہتے ہیں، اور/یا صحیح طریقے سے یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ۱/۱، یا ۱۰ کاپیاں وغیرہ کا مقفل اور واحد ڈیزائن ہے۔

مثال کے طور پر، ایک ٹیمپلیٹ “بڑے پیک”  کا ہو سکتا ہے جو کہ NFTs  کی خرید و فروخت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ پھر ہر کوئی آسانی سے ان کی مکمل سپلائی دیکھ لے گا۔

ٹیمپلیٹس کا استعمال ڈیٹا کو فلٹر کرنے ، قیمت، ہولڈرز، سپلائی تلاش کرنے کے لیے بہت ساری خصوصیات کا اضافہ کرتا ہے، جو مجموعی طور پر صارفین کے لیے بہت بہتر تجربہ پیدا کرتا ہے۔

کچھ مجموعے ٹیمپلیٹس کو مختلف طریقے سے استعمال کرتے ہیں، جو صارفین کے لیے سیل کی قیمت کو ٹریک کرنا مشکل بنا دیتا ہے۔

خلاصہ

جب آپ WAX پر NFTs بناتے ہیں، تو یقینی بنائیں کہ جب آپ مجموعہ کا نام سوچتے ہیں کہ کیا ہے، لہذا یہ آپ کے پروجیکٹ کی نمائندگی کرتا ہے۔ اچھی اسکیموں کا انتخاب کریں (آپ کے پاس متعدد ہو سکتے ہیں) اور ٹیمپلیٹس استعمال کریں۔

متغیر اور ناقابل تغیر معلومات کو استعمال کرنے کی صلاحیت کا استعمال کریں۔ آپ ان کے ساتھ بہت ساری مزیدار چیزیں کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔

Atomichub پر NFTs بنانا

اگر آپ نے ابھی یہاں آئیں ہیں تو WAX پر NFTs کے بارے میں پچھلے سبق کو دیکھ لیں۔ یہ آپ کے لیے کچھ ضروری معلومات کو سمجھنا اسان کر دے گا۔

ایک اچھی مشق یہ ہے کہ یہ سب کچھ WAX ٹیسٹ نیٹ پر ڈالنے سے پہلے کہ آپ اسے WAX Mainnet پراستعمال کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ غلطیاں تلاش کرنے اور جانچنے کے قابل ہو جائیں۔ اپ اس خطرے سے بچ جاتے ہیں کہ آپ کے ناقابل تغیر ڈیٹا فیلڈز غلط ہو سکتا ہے۔ اکاؤنٹس بنانے، ٹوکن حاصل کرنے اور Atomichub کو براہ راست ٹیسٹ نیٹ پر استعمال کرنے کے لیے راستے موجود ہیں۔ صرف ایک چیز جو ہمارے پاس نہیں ہے وہ ہے ٹیسٹ نیٹ پر کلاؤڈ والیٹ کی سپورٹ۔ جس کا مطلب ہے کہ اسے کام کرنے کے لیے آپ کو “اینکر” نامی والیٹ کی ضرورت ہوگی۔ اس کی مزید وضاحت اس کورس کے “ویکس ٹیسٹ نیٹ” حصے میں کی جائے گی۔ آپ کو اس سبق کے وسائل میں کچھ مفید لنکس بھی مل سکتے ہیں۔

NFT بنانے کا بہترین طریقہ

آپ اپنے NFTs میں جو گرافکس استعمال کرتے ہیں وہ اکثر IPFS پر اپ لوڈ کرتے ہیں، جو کہ ایک غیر مرکزی اسٹوریج سسٹم ہے جو تصاویر، ویڈیوز، فائلوں وغیرہ کو ہیش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ایک انتہائی اچھی خصوصیت ہے جسے آپ مزید سمجھنے میں دلچسپی لینا چاہیں گے۔ لیکن مختصر یہ کہ یہ آپ کے ڈیٹا کو کلاؤڈ میں ہوسٹ کرنے اور بعد میں زندہ رہنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ کے NFT گرافکس کو IPFS میں پن کیا جائے گا۔ یہ ایک ایسی سروس ہے جو آپ اپنی مشین پر کر سکتے ہیں، یا آپ اس کے لیے دستیاب ٹولز میں سے ایک استعمال کرسکتے ہیں۔ https://www.pinata.cloud/ پر آپ مفت میں یہ شروع کر سکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ 1GB سے زیادہ اسٹوریج تک پہنچ جائیں گے تو آپ کو سروس کی ادائیگی شروع کرنی ہوگی۔

  1. اپنے گرافکس کو Pinata یا اس جیسی سروس پر اپ لوڈ کریں۔
  2. یقینی بنائیں کہ وہ پن ہوا ہے۔
  3. آپ کو جو ہیش ملتی ہے،  یہ وہی ہے جو آپ براہ راست NFT امیج فیلڈ میں شامل کر سکتے ہیں۔

NFTs کے لیے Pinata کے استعمال پر ایک ویڈیو

(How to use IPFS for your NFTs | Pinata cloud and Atomichub)

سب سے پہلے اپنی کلیکشن بنائیں

  1. اپنی کلیکشن کا نام منتخب کریں۔
  • اپنا مجموعہ بنانا بالکل سیدھا ہے۔ اپنے مجموعہ کا نام منتخب کریں، یہ 12 حروف (a-z، 1-5) تک محدود ہے یا، اگر آپ کے پاس پریمیم اکاؤنٹ ہے تو آپ مجموعہ کا نام اپنے پریمیم اکاؤنٹ کے نام پر سیٹ کر سکتے ہیں۔
  • لوئر کیس ہونا چاہیے۔
  1. اپنے مجموعہ کا ڈسپلے نام منتخب کریں۔
  • یہ آپ کے مجموعہ کا پورا نام ہو سکتا ہے۔
  1. کلیکشن کی تصویر شامل کریں۔
  • یہ متغیر ہے، اور بعد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
  • یہ gifs کو بھی قبول کرتا ہے۔
  1. اپنی ویب سائٹ کی ڈسپلے پر ایک URL شامل کریں۔
  • یہ متغیر ہے، اور بعد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
  1. کلیکشن کی تفصیل شامل کریں۔
  • یہ متغیر ہے، اور بعد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
  • یہ مارک ڈاؤن ٹیکسٹ فارمیٹنگ کو قبول کرتا ہے۔
  1. مارکیٹ کی فیس مقرر کریں۔
  •  یہ وہ رقم ہے جو آپ کو مستقبل میں سیکنڈری مارکیٹ میں فروخت سے ملے گی۔
  • مشترکہ تعداد ۱۔۸ فیصد کے درمیان ہے
  • یہ متغیر ہے، اور بعد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

دوسرا، سکیما بنائیں

  1. اپنے اسکیما کا نام سیٹ کریں۔
  • یہ ناقابل تغیر ہے، اسے بعد میں تبدیل یا ہٹایا نہیں جا سکتا
  1. اپنے اسکیما میں کون سے اوصاف کو شامل کرنا ہے اس کا انتخاب کریں۔
  • آپ جو شامل کرتے ہیں وہ ناقابل تغیر ہے، آپ بعد میں تبدیل نہیں کر سکتے۔
  • آپ بعد میں اپنے اسکیما میں مزید ناقابل تغیر ڈیٹا شامل کر سکتے ہیں۔
  1. کچھ ایٹیبیوٹس ہیں جو خود بخود بازاروں پر فلٹر کے طور پر شامل ہو جاتے ہیں۔ مثالوں کی ایک مختصر فہرست پچھلے سبق میں ہے جیسےکہ ویڈیو، نایاب، بیک آئی ایم جی، آرٹسٹ وغیرہ۔

تیسرا، اپنا ٹیمپلیٹ بنائیں

  1. اپنے NFT کا نام درج کریں جو اس ٹیمپلیٹ سے ظاہر ہوتا ہے۔
  2. یا تو تصویر کو بائیں طرف کی فیلڈ میں اپ لوڈ کریں، یا امیج فیلڈ میںIPFS ہیش شامل کریں۔
  3. اپنے NFT اسکیما میں درج کردہ دیگر وصف والے فیلڈز کو پُر کریں۔
  4. منتخب کریں کہ یہ ٹیمپلیٹ “منتقل” ہوکا یا یہ “جلا” جا سکتا ہے۔
  • ان دونوں کے لیے یہ ڈیفالٹ ہے۔ لیکن کچھ استعمال کے معاملات میں اس کی اجازت نہ ہونا سمجھداری کی بات ہے۔
  1. اگر آپ چاہیں تو زیادہ سے زیادہ سپلائی سیٹ کر سکتے ہیں۔
  • یہ آپ کو سیٹ سپلائی سے زیادہ تخلیق کرنے سے روکتا ہے۔
  • یہ صارفین کو اس بات پر بھروسہ کرنے میں مدد دیتا ہے کہ ٹیمپلیٹ یہاں بیان کردہ سے بڑی سپلائی تک نہیں پہنچے گا۔
  1. اس “ٹیمپلیٹ بنائیں”  بٹن پر کلک کریں اور لین دین پر دستخط کریں!

چوتھا، اپنے اثاثوں کو مِنٹ کریں

اگر آپ اپنا پہلاWAX NFT پر لگانا چاہتے ہیں تو یہ ضرور کریں۔

  1. مجموعہ> اسکیما> مِنٹ اثاثہ میں جائیں۔
  2. اس اکاؤنٹ کو کلک کریں جو “اثاثہ کے مالک” والے فیلڈ میں NFT وصول کرے گا۔
  3. آپ کے بنائے ہوئے “ٹیمپلیٹس” کی فہرست سے ٹیمپلیٹ کا انتخاب کریں۔
  4. منتخب کریں کہ آپ اس NFT کی کتنی کاپیاں اس اکاؤنٹ میں ڈالنا چاہتے ہیں۔
  5. “اثاثہ بنائیں” کے بٹن سے لین دین پر دستخط کریں۔

 اس ویڈیو میں آپ کی کلیکشن اور NFTs کو atomichub پربنانے کا طریقہ دیا گیا ہے۔ یہ اسی طرح کام کرتا ہے جیسے WAX کے لیے EOS ہے۔

(How to create NFTs on EOS | Atomichub is live!)

خلاصہ

اب آپ نے ایک کلیکشن بنانے کا طریقہ سیکھ لیا ہے اور اپنے پہلے NFTs کو WAX پر بنا لیا ہے!

اب اگر آپ چاہیں تو، آپ انہیں براہ راست مارکیٹ میں درج کر سکتے ہیں، یا انہیں کسی کو دے سکتے ہیں!

اگر آپ چاہیں تو، آپ متعدد ٹیمپلیٹس بھی بنا سکتے ہیں اور پھر جا کر ڈیمانڈ ڈراپ پر ایک مِنٹ بنا سکتے ہیں، یعنی آپ لوگوں کو سیلز پیج (ڈراپ پیج) کا لنک دیتے ہیں اور وہ آپ کا NFT خریدنے کا انتخاب کر سکتے ہیں اور جیسے ہی وہ یہ کرتے ہیں، ان کے کھاتے میں یہ ڈال دیا جاتا ہے۔

اس طرح، آپ قیمت، سپلائی سیٹ کر سکتے ہیں، اور صرف خریدے گئے NFTs بنائے جائیں گے۔

۔۔۔۔

bloks.io کے ذریعے مِنٹ آن ڈیمانڈ ڈراپس بنائیں

اگر آپ کے پاس NFT کی کلیکشن ہے اور آپ NFTs کو فروخت کرنا چاہتے ہیں جو صرف آپ کے NFT کو اس صورت میں منٹ کرے جب کوئی اسے خریدے؟ یہ ان ٹولز میں سے ایک ہے جو آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی ویب سائٹ پر سیل کو شامل کر سکتے ہیں یا اسے براہ راست atomichub کے ذریعے فروخت کر سکتے ہیں، جو زیادہ تر ٹیمیں کرتی ہیں۔ اس گائیڈ کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو پہلے سے ہی Atomicasset کلیکشن کا سیٹ اپ بنا ہو، اگر آپ کے پاس یہ نہیں ہے تو وہاں سے شروع کریں۔ ذیل میں آپ کو ایک ویڈیو ملے گی جو ان مراحل سے گزرتی ہے۔

Atomicdropsx استعمال کرنے کے لیے ایک بہترین معاہدہ ہے، لیکن اگر آپ مزید اسان انٹرفیس استعمال کرناچاہتے ہیں، تو آپ NeftyBlocks ٹولز کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ NeftyBlocks کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

یہاں ہم دیکھیں گے کہ آپ ڈراپ  کو کیسے سیٹ اپ کر سکتے ہیں، ساتھ ہی آپ کیپچا ڈراپ، یا وائٹ لسٹ پروٹیکٹڈ ڈراپ کو بھی بنانا سیکھیں گے۔

(Create Atomic Drops | NFT Mint on Demand!)

Atomicdropsx کو آپ کے کلیکشن کے ساتھ کام کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ NFT کلیکشن میں atomicdropsx کو ایک مجاز اکاؤنٹ کے طور پر شامل کیا جائے۔ یہ آپ کی کلیکشن سیٹنگز کے اندر atomichub کے ذریعے آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ صرف مزید تفصیلات کھولیں اور کام شروع کریں۔

یہاں آپ کو دو لنکس ملیں گے جو آپ کے لیے فائدہ مند ہیں۔

بلاکس پر ڈراپ بنائیں: https://wax.bloks.io/account/atomicdropsx?loadContract=true&tab=Actions&account=atomicdropsx&scope=atomicdropsx&limit=100&action=createdrop

 https://www.epochconverter.com: epoch time/

بعض اوقات جب آپ نیچے دی گئی معلومات کو بلاکس میں کاپی اور پیسٹ کرتے ہیں، تو آپ سے کوئی غلطی ہو سکتی ہے۔ یہ کوٹیشنز کی وجہ سے ہے، اورجب آپ کو خد ہی حروف لکھنے پڑتے ہیں۔ ڈراپ ڈسکرپشن لنکس، امیجز وغیرہ کے لیے مارک ڈاؤن کو قبول کرتی ہے، اس کے کام کرنے کے طریقے کو سمجھنے کے لیے یہ لنک دیکھیں: https://www.markdownguide.org/basic-syntax/

authorized_account: YOUR_COLLECTION_CREATOR

collection_name: NAME_OF_YOUR_COLLETION (max 12 char)

assets_to_mint: [{“template_id”: TEMPLATE_ID, “tokens_to_back”:[]}]

listing_price:

WAX: 1.00000000 WAX

settlement_symbol: 8,WAX

price_recipent: RECIEVER_OF_PAYMENTS

auth_required: IF_WHITELIST_OR_CAPTCHA

max_claimable: MAX_SALE_OF_NFTS_IN_THIS_DROP

account_limit: HOW_MANY_ONE_ACCOUNT_CAN_BUY

account_limit_cooldown: HOW_LONG_UNTIL_LIMIT_RESETS

start_time: TIME_IN_SECONDS_SINCE_EPOCH

end_time: TIME_IN_SECONDS_SINCE_EPOCH

display_data: {“name”:”NAME OF YOUR DROP”, “description”: “INFORMATION ON YOUR DROP”}

اگر آپ 0 لاگت کے ساتھ مفت ڈراپ چاہتے ہیں، تو یہ استعمال کریں:

listing_price: 0 NULL

settlement_symbol: 0,NULL

اگر آپ ڈالر کی قیمت کے مطابق ڈراپ کی قیمت کو لاک کرنا چاہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر WAXP کی ویلیو گرتی ہے تو، WAXP میں فروخت کی قیمت بڑھ جائے گی تاکہ USD کو متوازن کیا جا سکے۔ اور مخالف اگر WAXP کی ویلیو بڑھ جاتی ہے۔ کمیونٹی کی طرف سے اس کی اکثر تعریف کی جاتی ہے، اور کرپٹو مارکیٹ کی قیمتوں کے اتار چڑھاو کو خود بخود متوازن کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

listing_price: 1.00 USD

settlement_symbol: 8,WAX

اگر آپ سیل میں کیپچا، کیز یا وائٹ لسٹ شامل کرنا چاہتے ہیں۔

یقینی بنائیں کہ آپ نے auth_required کو 1 پر سیٹ کیا ہے، پھر آپ کو ڈراپ کے لیے ایک کیز بنانے کی ضرورت ہے۔

auth_required: 1

کیپچا یا محفوظ ڈراپس کے لیے:

آپ کوcreatekey ایکشن تلاش کرنا ہوگا: https://wax.bloks.io/account/atomicdropsx?loadContract=true&tab=Actions&account=atomicdropsx&scope=atomicdropsx&limit=100&action=createkey

کو اس ڈراپ کے لیے drop_id کی ضرورت ہوگی جو آپ نے ابھی بنایا ہے۔ ڈراپ بناتے وقت آپ کی لین دین کی ٹرانزیکشن ہسٹوری میں یہ آسانی سے پایا جا سکتا ہے۔ اسی شناخت کو atomicdrops کے ذریعے سیل سے لنک کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آپ کسی بھی eosio کیز کو سیٹ کرنے کے لیے createkey فنکشن کو بھی استعمال کر سکتے ہیں اور صرف وہی لوگ لنک چلا سکتے ہیں جو اس کو صحیح طرح استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس پر مزید تفصیلات نیچے دی گئی ہیں۔

کیپچا کو کام کرنے کے لیے ایک مخصوص پبلک کی درج کریں گے جسے atomichub بیک اینڈ کیپچا ڈراپ کے طور پر رجسٹر کرے گا۔

کیپچا:

Authorized_account = your collection owner

drop_id = The ID of your drop, can be found in the transaction data when you create the drop.

For Captcha:

key = EOS86k3AuAyDR7szWR9QEu9m5MLXgcBZAag92U2N6iBiyC14j1PWa

پروٹیکٹڈ کی ڈراپ:

آپ ایک یا زیادہ پرائیویٹ کیز کے ذریعے محفوظ ڈراپس بھی بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ اس کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں کہ کون ڈراپ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے تو یہ بہت اچھا ہے۔ اگرچہ، یاد رکھیں کہ جو بھی لنک حاصل کرے گا اس لنک کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جس طرح کے شخص کے پاس یہ ہو گا۔ لیکن یہ بہت اچھا ہےکہ کسی ایونٹ وغیرہ کے لیے QR کوڈ لگایا جا سکتا ہے۔ آپ صرف ایک نئی پبلک کی شامل کرتے ہیں جسے آپ نے atomicdropsx پر “createkey” ایکشن میں کیز کے طور پر تخلیق کیا ہے، اور پھر آپ لنک میں اس پبلک کی سے وابستہ پرائیویٹ کی کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد آپ اس کی کو صرف X-رقم کو حاصل کرنے کے لیےاستعمال کر سکتے ہیں، یا اس کی کے دوبارہ سیٹ ہونے اور دوبارہ استعمال کیے جانے کے لیے کولڈاؤن بھی شامل کر سکتے ہیں۔

key_limit = how many NFTs can be claimed/bought with that key, set to 0 for no limit.

key_limit_cooldown = How long time in seconds until the key_limit resets, set to 0 if it should never reset

آپ تمام eosio پر مبنی بٹوے، جیسے اینکر، کلیوس وغیرہ میں ایک eosio کلیدی جوڑا بنا سکتے ہیں۔ کلیدی شکل:

پبلک: EOS6Qf7Z8bH38E31rgXk2Dv9N3xbobySqBaSzVsWZWj2znbcYaNyo

پرائیویٹ: 5Jm5fkBEyCBnVjSJHVxhhfW2yt6aES5gNLQzAPtbsaK7SQjXiRY

لنک کے لیے، آخر میں صرف “?key=private_key” شامل کریں:

لنک فارمیٹ: https://wax.atomichub.io/drops/52951?key=5JpUoBFN54yoYcUrAK3vkZpDuSAZRNbGG2ggwRto6fJQDjrk3Sg

وائٹ لسٹ شدہ اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے ڈراپ کی حفاظت کریں۔

اس کے لیے آپ کو auth_required کو 1 پر سیٹ کرنے کی ضرورت ہے، بالکل اسی طرح جیسے اوپر کے دو اختیارات ہیں۔ accounts_to_add اکاؤنٹس کی ایک صف کو قبول کرتا ہے۔

بلاکس پر وائٹ لسٹ کارروائی کا لنک یہ ہے: https://wax.bloks.io/account/atomicdropsx?loadContract=true&tab=Actions&account=atomicdropsx&scope=atomicdropsx&limit=100&action=addtowl

Authorized_account = Your authorized account

drop_id = The ID of your drop, can be found in the transaction data when you create the drop.

accounts_to_add = List of accounts you want to whitelist.

E.g:

[“q4k5u.wam”,”hot.anyo”,”anyo”]

وائٹ لسٹ شدہ فروخت کے بعد، وائٹ لسٹ کو صاف کرنا یاد رکھیں

وائٹ لسٹ میں اکاؤنٹس شامل کرنے سے WAX Blockchain پر RAM استعمال ہوتی ہے۔ اس RAM کو خالی کرنے کے لیے، آپ کو اس کے استعمال ہونے کے بعد وائٹ لسٹ کو صاف کرنا ہوگا۔

ایسا کرنے کے لیے atomicdropsx پر دو اختیارات ہیں: 

  1. مخصوص اکاؤنٹس کو ہٹائیں ۔ atomicdropsx::erasefromwl https://wax.bloks.io/account/atomicdropsx?loadContract=true&tab=Actions&account=atomicdropsx&scope=atomicdropsx&limit=100&action=erasefromwl
  1. حذف شدہ ڈراپ سے تمام اکاؤنٹس کو ہٹا دیں ۔ atomicdropsx::clearwl
https://wax.bloks.io/account/atomicdropsx?loadContract=true&tab=Actions&account=atomicdropsx&scope=atomicdropsx&limit=100&action=clearwl

پہلی کارروائی بنیادی طور پر اکاؤنٹس کو ایکٹو ڈراپ سے ہٹانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، اور دوسری فروخت کے بعد ٹیبل کو صاف کرنا کے لیے۔ آپ کو ہٹانے کے لیے قطاروں کی ایک مخصوص تعداد شامل کرنی ہوگی، لیکن یہ آپ کی وائٹ لسٹ میں موجود قطاروں کی تعداد سے بڑی ہو سکتی ہے، جیسے اگر آپ کے پاس ۴۵۹ اکاؤنٹس ہیں، تو آپ ۶۶۶ کو max_accounts_to_clear کے طور پر شامل کر سکتے ہیں۔

خلاصہ

WAX پر Atomicdropsx ایک بہت طاقتور سمارٹ کنٹریکٹ ہے، جو آپ کے NFTs کو فروخت کرنے میں مدد دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ پبلک طور پر دستیاب ہے۔ اگر آپ پبلک API اینڈ پوائنٹس میں چاہیں تو سمارٹ کنٹریکٹ کے ساتھ براہ راست کوڈ کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔ یا بلاک ایکسپلوررز میں سے کسی ایک کے ذریعے، جیسا کہ اوپرکیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔

NeftyBlocks پر Mint NFTs

Neftyblocks NFT ٹولز کے بڑے سویٹ، WAX، پر NFTs کی تخلیق اور فروخت کرنے کا انتظام بہترین ہے۔ اس سبق میں ہم دیکھیں گے کہ آپ Neftyblocks ٹولز کے ساتھ اپنے ٹیمپلیٹ اور NFTs کیسے بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے ایک شرط ہے کہ آپ پہلے سے ہی ایک کلیکشن اور اپنا سکیما سیٹ اپ کرلیں۔ اگر آپ نے ابھی تک ایسا نہیں کیا ہے، تو آپ واپس جا کر atomichub سبق کو دیکھ سکتے ہیں۔ آپ یہ تمام اقدامات براہ راست Neftyblocks پر بھی کر سکتے ہیں۔

اس سے پہلے کہ ہم آگے بڑھیں، آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ RAM کیا ہے، اور یہ کیسے کام کرتا ہے۔ میں اسے تھوڑا تھوڑا کر کے سمجھاوں گا۔ لیکن مختصراً، WAX بلک چین پرRAM اسٹوریج کا طریقہ ہے۔ لہذا یہ تخلیق کاروں کے لیے خریداری کا اسان راستہ ہے تاکہ NFTs کو منٹ کیا جا سکے۔ یہ دیگر بلاکچینز کے ساتھ منسلک لین دین کے اخراجات کے بجائے لاگت ہے۔ یہاں مزید نیچے، آپ دیکھیں گے کہ میرے لیے 1 NFT منٹ کرنا تقریباً 150 بائٹس RAM ہے۔ اس کے اوپر آپ کو اسکیما اور ٹیمپلیٹ کے لیے RAM کی بھی ضرورت ہوگی۔یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ اپنے NFTs میں کتنا ڈیٹا شامل کرتے ہیں۔ اسکیما اور ٹیمپلیٹس میں RAM کی کھپت مختلف ہوگی۔

اب، سب سے پہلے, آپ کو اپنے WAX اکاؤنٹ کے ساتھ ویب سائٹ پر لاگ ان کرنے کی ضرورت ہے جو آپ کے کلیکشن میں مجاز ہے۔ ایک بار جب آپ یہ کر لیں گے، آپ کو NFT کی کلیکشن نظر آئیں گے جن کو آپ مینیج کر سکتے ہیں۔

مجموعہ کا جائزہ

اس جائزے میں آپ ان تمام ٹولز کو دیکھ سکتے ہیں جن تک آپ کی پہنچ ہے۔ ان میں سے کچھ کے لیے آپ کو اپنے کلیکشن میں Nefty ٹوکن لگانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ آپ ان کےبارے میں مزید تفصیلات وائٹ پیپرمیں پڑھ سکتے ہیں۔

  1. اپنے NFTs کو منٹ کریں۔

یہاں آپ اپنے NFTs کو منٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو پہلے سے ہی اسکیما اور ٹیمپلیٹ سیٹ اپ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس کے لیے آپ کو اپنے میڈیا کو IPFS پر NFT کے لیے اپ لوڈ کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔ یہ Pinata Cloud جیسے ٹولز کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔

  1. اپنی اسکیموں اور ٹیمپلیٹس کو بناکرمینیج کریں۔

یہاں آپ اپنی اسکیموں اور ٹیمپلیٹس کو ترتیب دے سکتے ہیں۔ اگر آپ نہیں جانتے کہ وہ کیا ہیں، یا وہ کیسے کام کرتے ہیں، تو میں “Atomichub پر NFTs بنائیں” کے اسباق میں اس کی تفصیل سے بات کرتا ہوں۔ لیکن مختصراً، اسکیمیں وہ صفات ہیں جو آپ کے NFTs میں ہوں گی، اور ٹیمپلیٹس NFT کی مخصوص تفصیلات ہیں، جہاں آپ نام، میڈیا، تفصیل، زیادہ سے زیادہ منٹ نمبر وغیرہ بتا سکتے ہیں۔

  1. ڈیمانڈ سیلز پر منٹ بنائیں

بطور کلیکشن مالک، ڈراپس آپ کے لیے آپ کے NFTs کی سیلزکو ترتیب دینے کا ایک طریقہ ہے، جہاں وہ صرف RAM استعمال کرتے ہیں اگر وہ خریدے جائیں۔ یہ آپ کی لاگت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ڈراپس بنانے کے قابل بناتا ہے جو آپ کی اپنی ویب سائٹ یا آپ کے  neftyblocks کی کلیکشن کے صفحہ پر شامل کیے جا سکتے ہیں۔

  1. اپنے NFT بلینڈز کو مینیج کریں۔

Blends آپ کے لیے مخصوص NFTs کو یکجا کرنے اور انہیں ایک نئے NFT میں اپ گریڈ کرنے کا طریقہ ہے۔ اپنے مداحوں سے دلچسپی اور تعالقات پیدا کرنے اور محدود ایڈیشن NFTs بنانے کا بہترین طریقہ۔

  1. اپنے سپر بلینڈز کومینیج کریں۔

Super Blends بھی Blends کی طرح ہوتے ہیں، لیکن آپ کو اپنے مرکب سے متعدد ممکنہ نتائج مرتب کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس اپ گریڈ کی مختلف مواقعے ہو سکتے ہیں جہاں آپ کے مداحوں کے پاس ایک NFT کا ۵ فیصد چانس اور ۶۰ فیصد اوپرنیچے ہو سکتا ہے۔

  1. پری مائنٹڈ پیک بنائیں

پری مائنٹڈ پیک  ان لوگوں کے لیے ہوتا ہے جو پیک کے اندر NFTs کے نچلے منٹ حاصل کرنے کا مساوی امکان رکھتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ آخری پیک کھولے جانے کے لیے بھی وہی موقع ہوتا ہے جیسا کہ پہلے پیک کھولنے پر ہوتا ہے۔ میری رائے میں یہ NFT پیک بنانے کا بہترین طریقہ ہے۔ تاہم اس کے لیے آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کتنے پیک فروخت کریں گے، یا بنائیں گے۔

  1. ڈیمانڈ پیک پر میٹ بنائیں

منٹ آن ڈیمانڈ پیک ان پیک بنانے والوں کے لیے ایک بہترین ٹول ہے جو لامحدود سیلز کرتے ہیں، یا ایک چھوٹے تخلیق کار کے لیے جو NFTs کے لیے RAM کے لیے ادائیگی نہیں کرنا چاہتے کینکہ صارفین خریدوفروخت نہیں رہے ہیں۔ جیسا کہ اس قسم کے پیک RAM استعمال کریں گے کیونکہ صارف پیک کھول رہے ہیں، بجائے اس کے کہ تخلیق کار سے RAM کی ادائیگی لینا شروع کریں۔

  1. اپنے کلیکشن بینرز کو مینیج کریں۔

کلیکشن بینرز آپ کو اپنے کلیکشن کو Neftyblocks کے صفحہ اول پر مارکیٹ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اس سے وابستہ اخراجات Nefty ٹوکنز میں ادا کیے جاتے ہیں۔ آپ کی سطح پر منحصر ہےجس کی وجہ سے آپ کو قیمت پر رعایت ملے گی۔

  1. NFT ٹولز کے لیے RAM کو مینیج کریں۔

یہاں آپ کو مختلف ٹولز کے لیے اپنی RAM کو مینیج کرنے کے لیے ایک واضح نظام ملا ہے، اور آپ ان ٹولز کے ساتھ بہت NFTs بنا سکتے ہیں۔

۔۔۔۔

Neftyblocks پر NFTs بنائیں

آئیے اپنے NFTs کومنٹ کرنے کی تیاری کے لیے اسکیموں اور ٹیمپلیٹس کی طرف چلتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس اسکیما سیٹ اپ نہیں ہے تو آپ کو وہاں سے شروع کرنا پڑے گا۔ میں اس ٹیوٹوریل کے لیے اپنا “کلیکشن” اسکیما استعمال کروں گا۔

ایک نیا ٹیمپلیٹ بنائیں

کسی بھی NFT کی متعدد کاپیوں کا انتظام کرنے کے لیے ٹیمپلیٹس بہت اچھے رہتے ہیں۔ یہ خود بخود منٹ کے نمبرز حاصل کرے گا اور اسی ٹیمپلیٹ کے تحت بنائے گئے دیگر تمام NFTs کے ساتھ جوڑی کی قیمت کا تعین کرے گا۔ یہ بازاروں اور صارفین کے لیے واقعی کمال ہے۔

اب ہم میرے Paladin NFT کے لیے ایک ٹیمپلیٹ ترتیب دیں گے۔

  • زیادہ سے زیادہ سپلائی – اس سانچے کی کئی کاپیاں بنائی جا سکتی ہیں۔
  • جلنے کے قابل – اگر NFT کو بعد میں جلایا (تباہ) جا سکتا ہے (پہلے سے طے شدہ ہے)
  • قابل منتقلی – اگر NFT کو بعد میں منتقل کیا جا سکتا ہے (پہلے سے طے شدہ ہے)
  • اوصاف – آپ کے اسکیما پر منحصر ہے، آپ کے پاس یہاں مختلف اختیارات ہوں گے۔ اگر آپ مزید اوصاف شامل کرنا چاہتے ہیں تو آپ دیکھیں، واپس جائیں اور اپنے اسکیما میں ترمیم کریں۔
    • تصویر ایک ہیش ہے جو براہ راست IPFS کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ آپ اپنے میڈیا کو Pinata Cloud جیسے ٹولز کے ذریعے IPFS پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

ایک بار آپ کے ٹیمپلیٹ کی معلومات تیار ہو جانے تو، آپ “ٹیمپلیٹ بنائیں” کے بٹن کو دبا کر اپنے والیٹ میں سائن کر سکتے ہیں۔

اپنے NFT کو منٹ کریں۔

اب آپ کو یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا آپ اپنے NFT کو براہ راست منٹ کرنا چاہتے ہیں، یا آپ ڈیمانڈ ڈراپ پر منٹ کرنا چاہتے ہیں یا کوئی اور حل نکالنا چاہتے ہیں۔ اس ٹیوٹوریل کے لیے ہم اس NFT کی مینوئل منٹنگ کریں گے۔

تو اپنے مجموعہ کے Mint NFTs سیکشن کی طرف جائیں۔

اپنا سکیما اور ٹیمپلیٹ منتخب کریں۔ آپ کی پسند کے سانچے کی بنیاد پر معلومات خود بخود شامل ہو جائیں گی۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، وہ تمام معلومات جو میں نے ٹیمپلیٹ کی تخلیق میں ترتیب دی ہے اب یہاں دستیاب ہے۔ اب آپ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کتنے NFTs کو منٹ کرنا چاہتے ہیں، اور ساتھ ہی وہ کون سے بٹوے میں وصول کرنا ہے۔ WAX پر والیٹس اکاؤنٹ کا نام ہے۔

خلاصہ

Neftyblocks کے ذریعے NFTs بنانا بہت آسان ہے۔ جیسے ہی آپ سمجھ جائیں گے کہ RAM، سکیما اور ٹیمپلیٹ کیا ہے، سب کچھ بالکل سیدھا ہو جاتا ہے۔ اب آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کیا آپ اس NFT کے لیے منٹ آن ڈیمانڈ ڈراپس کو ترتیب دینا چاہتے ہیں، یا شاید یہ آپ کے مستقبل کے پیک کا حصہ ہو گا۔

یہ NFT اور میری مستقبل کی تخلیقات میرے بازار میں مل سکتی ہیں اگر آپ اس مواد کو سپورٹ کرنے کے لیے انہیں خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ https://market.anyo.io/drops

۔۔۔۔

Bountyblok NFT ڈراپ ٹول کے ساتھ Airdrop NFTs بنائیں

NFTs کو اپنی کمیونٹی میں تقسیم کرنا، آپ کے NFT کلیکشن کے حاملین کے لیے ایک تحفہ بھی ہے اور ایک چیلنج بھی ہے۔ آپ کو اکاؤنٹس کی تصدیق اور ان کی فہرست بنانے کی ضرورت ہے، اور پھر اسے  بہت سارے لوگوں کو بھیجنے کی ضرورت  ہوتی ہے جو کرنا بالکل اسان نہیں ہے۔

اس کام کو آسان بنانے کے لیے، Bountyblok ٹیم نے NFTs کو ایئر ڈراپ کرنے کے لیے ٹولز کا ایک بہت بڑا سیٹ بنایا ہے، یہاں تک کہ NFTs کو براہ راست WAX پرمنٹ کر کے بھیجا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ ٹول فراہم کرتے ہیں تاکہ آپ کو ٹویٹ سے براہ راست WAX اکاؤنٹس تلاش کرنے میں مدد ملے، یا آپ اکاؤنٹس کی فہرست درآمد کر سکتے ہیں، یا اثاثے رکھنے سے براہ راست لوڈ کر سکتے ہیں!

سب سے پہلے، اس ٹول تک پہنچ حاصل کرنے کے لیے آپ کو اس کی درخواست کرنی ہوگی۔ اس ٹول کے لیے تمام صارفین کو bountyblok ٹیم سے منظور شدہ ہونا ضروری ہے۔ یہ اس ٹول کو کسی منفی طریقے سے استعمال کرنے والے پروجیکٹس کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ہے۔

یہاں سے ایکسس حاصل کرنے کی درخواست کریں: https://wax.drop.bountyblok.io/

NFT ڈراپ ٹول کا جائزہ

اب آپ کو اس ٹول تک پہنچ مل گئی ہے، آئیے جلدی سے اس کے کام کرنے کے طریقہ پر چلتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ کو ایک اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ بہت سارے NFTs کو ائیر ڈراپ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو میں اینکر کے ذریعے ایک سیلف مینیجڈ اکاؤنٹ استعمال کرنے کی تجویز کرتا ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ بہت زیادہ لین دین کا ارادہ رکھتے ہیں تو کلاؤڈ والیٹ میں شرح کی حد ہوتی ہے۔ زیادہ تر صارفین کے لیے جو چند درجن NFTs کو ائیر ڈراپ کرنا چاہتے ہیں، یہ ایک نان ایشو ہے، اور کلاؤڈ والیٹ بالکل ٹھیک کام کرے گا۔ اگر آپ کے پاس سیلف مینیجڈ اکاؤنٹ نہیں ہے، تو آپ جا کر اینکر سیٹ اپ سبق دیکھ سکتے ہیں۔

اب، آئیے ٹول کے پہلے حصے کو سمجھتے ہیں، یہ منتخب کرتے ہوئے کہ NFTs کس کو بھیجنے ہیں۔

آ میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ ٹیمپلیٹ اور اسکیما سمجھتے ہیں۔ اگر نہیں، تو واپس جائیں اور WAX پر NFTs کی بنیادی باتیں سیکھ کر شروع کریں۔ – 

* وہ اکاؤنٹ جومنٹ NFTs میں لین دین پر دستخط کرتا ہے، اس کے پاس NFTs بنانے کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کافی RAM کی ضرورت ہوگی۔

  1. اکاؤنٹس لوڈ کریں۔
  • آپ ٹیمپلیٹ آئی ڈی، فری اسٹائل (اکاؤنٹس کی فہرست)، ٹویٹر تبصرے یا ٹائپ اسکرپٹ اندراجات میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ 
  1. اپنا فلٹر چنیں۔
  • فلٹر آپ کو اکاؤنٹس تلاش کرنے کی اجازت دیتا ہے، جیسے اگر آپ نے ٹیمپلیٹ آئی ڈی کا انتخاب کیا ہے تو آپ ٹیمپلیٹ، کلیکشن، سکیما یا rplanet جیسے اسٹیکنگ پروجیکٹس کو تلاش کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ اسکیما کا انتخاب کرتے ہیں، تو اس اسکیما کے تحت NFT کے مالک تمام اکاؤنٹس کو نشانہ بنایا جائے گا۔
  • اگر آپ ٹیمپلیٹ کا انتخاب کرتے ہیں تو منتخب کردہ ٹیمپلیٹ کے ساتھ NFT کے مالک تمام اکاؤنٹس کو شامل کر دیا جائے گا۔
  1. ڈراپ میں شامل کرنے کے لیے تقاضے طے کریں۔
  • مندرجہ بالا اسکرین شاٹ میں ہم نے ٹیمپلیٹ کے لحاظ سے فلٹرلگانے کا انتخاب کیا ہے؛ آپ کے پاس مختلف فلٹرز کے لیے مختلف اختیارات ہوں گے۔
  • اب آپ فلٹر کر سکتے ہیں کہ آیا وہ 1 یا ایک سے زیادہ ٹیمپلیٹس میں سے کوئی اثاثہ رکھتے ہیں، یا اگر آپ چاہیں تو، آپ یہ بھی منتخب کر سکتے ہیں کہ انہیں متعدد ٹیمپلیٹس سے اثاثوں کے مالک ہونے کی ضرورت ہے۔
  • آپ یہ بھی منتخب کر سکتے ہیں کہ مذکورہ NFT میں سے کتنے اکاؤنٹس کے مالک ہونے کی ضرورت ہے۔
  • آپ “صرف منفرد اکاؤنٹس” پر بھی نشان لگا سکتے ہیں۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ نے ہر اکاؤنٹ کو صرف ایک باراستعمال کر سکتے ہیں۔
  1. اکاؤنٹس کو خارج کرنا
  • اگرآپ کسی وجہ سے اکاؤنٹس کو خارج کرنا چاہتے ہیں، آپ کی تخلیقی صلاحیت ممکنہ طور پر ایسے معاملات کا پتہ لگا سکتی ہے جہاں یہ ایک اچھی خصوصیت ہے۔
  1. انعام دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ اکاؤنٹس
  • محدود کریں کہ آپ کتنے اکاؤنٹس کو انعام دینا چاہتے ہیں۔

ایک بار جب آپ کو مطلوبہ فلٹرنگ مل جائے تو آپ “اکاؤنٹس تلاش کریں” بٹن کو دبا سکتے ہیں۔

اب جب کہ آپ کو اپنی فہرست مل گئی ہے، آپ اس میں تھوڑا سا جوڑ توڑ کر سکتے ہیں۔

  1.  ڈو میجک لسٹ: فہرست میں تیزی سے جوڑ توڑ کرنے کے لیےیہ ٹولز کا ایک بہترین مجموعہ ہے۔ آپ اکاؤنٹس کی ترتیب کو بے ترتیب بنا سکتے ہیں، فہرست میں موجود اکاؤنٹس کی تصدیق کر سکتے ہیں (اگر آپ ٹیمپلیٹ کے ذریعے حاصل کرتے ہیں تو اس کی ضرورت نہیں ہے)، منٹ نمبر کے حساب سے ترتیب دیں، یا اکاؤنٹس کے سکرین شاٹ کو محفوظ کر سکتے ہیں۔
  1. ایڈ ٹوبلیک لسٹ:یہ ایک بہترین خصوصیت ہے اگر آپ کے پاس کچھ اکاؤنٹس ہیں جن کو آپ انعام نہیں دینا چاہتے ہیں۔

قابل غور بات، اگر آپ فہرست کو بے ترتیب بناتے ہیں، تو یہ حقیقت میں پس منظر میں WAX بلاکچین کا استعمال کر رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بے ترتیب ہونے کا واقعہ ہوا ہے اور درست ہے۔ جیسے ایک TX اس طرح: 

https://wax.bloks.io/block/09e60d86e595bbf2c24989a2609e2b5f013e50a04f5dea309423a58e84b8a857

اگلا مرحلہ یہ طے کرنا ہے کہ کیا بھیجا جائے۔

  • پہلا قدم یہ ہے کہ فیصلہ کریں کہ اگر آپ موجودہ NFTs کو ائیر ڈراپ کرنا چاہتے ہیں، یا نئے کو منٹ کرنا چاہتے ہیں۔ میں نئے کومنٹ کرنا چاہتا ہوں۔
  • اس کلیکشن کا انتخاب کریں جس سے آپ NFTs بنانا چاہتے ہیں، اس کے کام کرنے کے لیے آپ کو اس کے لیے ایک مجاز اکاؤنٹ استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔
  • اگر آپ چاہیں تو آپ WAXP ٹوکن کے ساتھ NFTs کو بھی واپس لے سکتے ہیں۔ بعد میں انہیں جلا کر NFTs سے بازیافت کیا جا سکتا ہے۔
  • یقیناً، اگر آپ WAXP کے ساتھ NFTs کوسپورٹ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں وہ WAXP رکھنے کی ضرورت ہوگی۔
  • اپنے TX بیچ کا سائز منتخب کریں۔
  • اگر آپ کلاؤڈ والیٹ استعمال کرتے ہیں، تو انہیں تھوڑا سا چھوٹا رکھیں تقریبا ۱۰۔۲۵ کافی ہیں۔
  • اگر آپ سیلف مینیجڈ اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں، تو آپ ہر ٹرانزیکشن کا سائز بڑھا سکتے ہیں، لیکن آپ کو لین دین کا احاطہ کرنے کے لیے کافی CPU اور NET کی ضرورت ہوگی۔

ان کارروائیوں کو اپنے بٹوے میں وائٹ لسٹ نہ کریں، ایسے حالات ہوتے ہیں جب آپ واقعی اکاؤنٹس کی فہرست اور آپ کیا ٹکنا رہے ہیں چیک کرنا چاہتے ہیں۔

اب صرف ان NFTs کو آپ نے منتخب کردہ اکاؤنٹس میں منتقل کرنا ہے۔ یہ اس “NFTS بھیجیں” بٹن کو دبائیں، اور آپ کے والیٹ میں پاپ اپ ٹرانزیکشن کی منظوری دے کر کیا جاتا ہے۔

خلاصہ

Bountyblok NFT ڈراپ ٹول کسی بھی NFT تخلیق کاروں کے ہاتھ میں واقعی ایک طاقتور اثاثہ ہے۔ یہ آپ کے ہولڈرز، مداحوں یا شاید کسی مقابلے کے فاتحین میں NFTs تقسیم کرنے کے بہت سے مشکل کاموں کو بہت آسان بنا دیتا ہے۔

میں نے اس ٹول کو اپنے NFT کلیکشن کے حاملین میں ہزاروں NFT تقسیم کرنے کے لیے کئی بار استعمال کیا ہے اور میں اس کی تجویزکرتا ہوں۔

۔۔۔۔

WAX NFTs کے ساتھ Bountyblok airdrop ٹول کا استعمال کر کے Twitter    Giveawayکریں

NFTs کا تحفہ دینا ایک ایسا کام ہے جو بہت زیادہ سر درد کا باعث بن سکتا ہے۔ نئے پروجیکٹس کے بارے میں آگاہی لانے میں مددحاصل کرنے کا یہ ایک مؤثر طریقہ ہے جس سے صارفین کو اس مدد کے لیے کچھ واپس مل جاتا ہے۔ اس سماجی مصروفیت کی منتقلی کے ذریعے آپ اپنی پہنچ کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم ان تمام تبصروں سے گزرناکوئی اسان کام نہیں ہے۔

ٹویٹر کے پاس ایک API ہے جہاں کوئی بھی ڈویلپر حالیہ ڈیٹا کی درخواست کرسکتا ہے۔ یہ API اس وقت تک محدود ہے جب تک کہ آپ بڑی رقم ادا نہ کریں۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ کو صرف پچھلے 7 دنوں کا ڈیٹا مل سکتا ہے۔ لہذا ، جہاں آپ معلومات حاصل کرنے میں مدد چاہتے ہیں، ایک ہفتے سے کم ہونا چاہیے۔

اگر آپ ایک ڈویلپر ہیں، یا آپ کے NFT پروجیکٹ کے پیچھے ایک اچھی ٹیم ہے، تو آپ یہ ٹولنگ خود تیار کر سکتے ہیں۔ ایک ٹویٹ کے تمام تبصرے نکال سکتے ہیں، اور پھر اکاؤنٹس تلاش کرنے کے لیے تبصروں کو فلٹر کر سکتے ہیں، اکاؤنٹس کی تصدیق WAX Blockchain سے کر سکتے ہیں، اور پھر NFTs تقسیم کریں۔

یا آپ یہ سب کچھ، چند سیکنڈ میں، Bountyblok ٹول کے ذریعے کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی ٹول تک پہنچ نہیں ہے، تو آپ کو اس کے لیے درخواست کرسکتے ہیں اور ان کی ٹیم سے منظوری حاصل کرنی پڑے گی۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ اور آپ کا پروجیکٹ قانون کی مخالفت نیہں کر رہا ہے، اور سپیم کو کم کررہا ہے۔

اگر آپ bountyblok ٹول کے بارے میں مزید معلومات چاہتے ہیں تو bountyblok کے ساتھ airdrop پر سبق دیکھیں۔

  1.  پہلے آپ کو اپنے اکاؤنٹس کو لوڈ کرنے کے طریقے کو منتخب کرنے کی ضرورت ہےجس کے لیے اپ کو ٹویٹر کے تبصرے منتخب کرنے ہوں گے۔
  2.  یہاں آپ کسی مخصوص ٹویٹ کے جوابات، یا ہیش ٹیگ کے ذریعے تلاش کر سکتے ہیں!
  3. فہرست کو بے ترتیب بنائیں، اس سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ ہر ایک کو NFT حاصل کرنے کا مساوی موقع ہے۔  آپ اکاؤنٹس کا سکرین شاٹ میں بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔
  4. اکاؤنٹس کی فہرست کو کنٹرول کریں، میری فہرست میں ایک تحفے کے لیے 326 WAX اکاؤنٹس تھے۔

اگلا مرحلہ اثاثوں کو لوڈ کرنا ہے۔

یہاں آپ اپنے لاگ ان کردہ اکاؤنٹ سے اثاثہ IDs کی فہرست، یا نئے NFTs کو شامل کر سکتے ہیں۔ 

اگر آپ کلاؤڈ والیٹ استعمال کر رہے ہیں، تو میں ریٹ محدود ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے چھوٹے بیچزکو استعمال کرنے کی تجویز کرتا ہوں۔ اگر آپ اس سے مکمل طور پر بچنا چاہتے ہیں، تو اینکر والیٹ کے ساتھ اپنا سیلف مینیجڈ اکاؤنٹ استعمال کریں۔ – یہاں پر اینکر والیٹ ترتیب دینے کا سبق دیا گیا ہے۔

  • پہلا قدم یہ ہے کہ فیصلہ کریں کہ اگر آپ موجودہ NFTs کو ائیر ڈراپ کرنا چاہتے ہیں، یا نئے کو منٹ کرنا چاہتے ہیں۔ میں نئے کومنٹ کرنا چاہتا ہوں۔
  • اس کلیکشن کا انتخاب کریں جس سے آپ NFTs بنانا چاہتے ہیں، اس کے کام کرنے کے لیے آپ کو اس کے لیے ایک مجاز اکاؤنٹ استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔
  • اگر آپ چاہیں تو آپ WAXP ٹوکن کے ساتھ NFTs کو بھی واپس لے سکتے ہیں۔ بعد میں انہیں جلا کر NFTs سے بازیافت کیا جا سکتا ہے۔
  • یقیناً، اگر آپ WAXP کے ساتھ NFTs کوسپورٹ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں وہ WAXP رکھنے کی ضرورت ہوگی۔
  • اپنے TX بیچ کا سائز منتخب کریں۔
  • اگر آپ کلاؤڈ والیٹ استعمال کرتے ہیں، تو انہیں تھوڑا سا چھوٹا رکھیں تقریبا ۱۰۔۲۵ کافی ہیں۔
  • اگر آپ سیلف مینیجڈ اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں، تو آپ ہر ٹرانزیکشن کا سائز بڑھا سکتے ہیں، لیکن آپ کو لین دین کا احاطہ کرنے کے لیے کافی CPU اور NET کی ضرورت ہوگی۔

اس کے بعد، بیچز کا پر نظر ڈالیں اور لین دین پر دستخط کرنا باقی رہ جاتا ہے!

“NFTS بھیجیں” بٹن کو دبانے سےایک ٹرانزیکشن ونڈو کھل جاتی ہے اور آپ ٹرانزیکشن کی درستگی کو دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ اس پر دستخط کرتے ہیں، تو واپسی نہیں ہوتی۔ لہذا یقینی بنائیں کہ آپ صحیح NFTs کو منٹ یا منتقل کر رہے ہیں۔

خلاصہ

Bountyblok NFT ڈراپ ٹول واقعی WAX پرNFT تخلیق کاروں کا دوست ہے۔ میں نے اس ڈیٹا کو حاصل کرنے کے لیے اپنی اسکرپٹس بنائی ہیں اور یہ بہت سارے ایج کیسز ہیں جنہیں آپ کو سنبھالنے کی ضرورت ہے۔ Bountyblok ٹیم کو تمام WAX اکاؤنٹس کا مکمل ڈیٹا بیس مل جاتا ہے اور وہ اس بات کی تصدیق کر سکتی ہے کہ وہ درست ہے۔

کورس مرکز:
بلاک ایکسپلوررز
WAXکا تعارف

خریدنے کا طریقہ NFTs
NFTs کیسے بنائیں؟
وسائل کو مینیج کرنا
WAXP ٹوکن
WAX جائزہ گورننس سسٹم
پروجیکٹس ڈویلپرز اور نوڈ آپریٹرز WAX ٹیسٹ نیٹ تک کیسے رسائی حاصل کریں۔کے لیے
اکاونٹ بنائیں
کورس کا خلاصہ

Translated and published with permission from Anders (WAX Sweden). Original: https://academy.anyo.io/